*`ملک میں سائبر حملوں کی ایڈوائزری جاری ، 16 ایپلی کیشنز استعمال نہ کرنے کی سفارش کردی گئی`*
*نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ نے سائبر حملوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے*
*نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری میں ہیکرز کا ذاتی معلومات چرانےکے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے*
*ایڈوائزری کے مطابق وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے صارفین کو سائبر حملوں کا خطرہ ہے*
*ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کے ذریعے مشکوک کوڈ فیک تکنیک کا استعمال کرکے بھیجا جاتا ہے، سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں*
*ایڈوائزری میں 16 ایپلیکیشنز کو وقتی طور پر استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان ایپلیکیشنز کی جگہ متبادل آپشنز کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے*
*ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہےکہ محفوظ ایپلیکشنز اور ویب سائٹس استعمال کی جائیں ، ایپلیکشنز انسٹال کرنے کے بعد ایپ کی موبائل کی لوکیشن تک رسائی محدود کی جائے*
*ایڈوائزری میں ایپ کی میسجز تک رسائی کو محدود رکھنےکی بھی سفارش کی گئی ہے*
*ایڈوائزری میں روزانہ کی بنیاد پر ایپس اپ ڈیٹ اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کرنےکی سفارش کی گئی ہے*